Monday, January 5, 2009

ڈائیٹنگ سے زکام کا خدشہ

ڈائیٹنگ سے زکام کا خدشہ
امریکی سائنسدانوں کی یہ تحقیق چوہوں پر کئے گئے تجربات کے بعد سامنے آئی ہے۔ تجربات سے یہ ثابت ہوا کہ کم کیلوریز والی خوراک پر رکھے گئے چوہوں میں فلو کے وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت نسبتاً کم ہوگئی۔ تحقیق نے اس پرانی کہاوت کو غلط ثابت کردیا ہے کہ ’بخار میں فاقہ کرنا بہتر ثابت ہوتا ہے‘۔ سائنسدانوں کے مطابق بخار کے دوران خوب کھائیں پئیں۔ مشیگن سٹیٹ یونیورسٹی کے تحقیقات کاروں کا کہنا ہے کہ ڈائیٹ لینے والے چوہوں میں انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت بہت کم پائی گئی اور ان کے مرنے کا امکان بھی بڑھ گیا جبکہ معمول کی خوراک لینے والے چوہوں میں فلو کے وائرس کے خلاف قوت مدافعت زیادہ تھی۔ پروفیسر الزبتھ گارڈنر کے مطابق ڈائٹنگ کرنے والے افراد فلو سے نہ صرف بہت جلد متاثر ہوجائیں گے بلکہ انہیں صحتیاب ہونے میں بھی زیادہ وقت لگے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ افراد جو فلو کی ویکسین لے چکے ہیں انہیں بھی موسم سرما کے چند ماہ کے دوران ڈائٹنگ سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

No comments:

Post a Comment