Saturday, January 3, 2009

2008 ،لالی ووڈناکام،بالی ووڈ چھایا رہا

پاکستانی فلموں کے معروف کہانی نویس اور پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رشید ساجد کے مطابق گزشتہ ساٹھ برسو ں میں یہ سال پاکستانی فلمی صنعت کے لئے بدترین سال ثابت ہوا ہے۔ ساجد رشید نے بتایا کہ فلمی صنعت کے کرتا دھرتا نئی صورتحال کو سجمجھ ہی نہیں پائے۔ ” ہمیں جو دکھانا چاہیے تھا ہم اس میں مکمل طور پر ناکام رہے۔“

اس سوال کے جواب میں کہ کیا اس شعبے کو سرکاری امداد کی ضرورت ہے ساجد رشید نے کہا: ” یہ فلم انڈرسٹری ہے کوئی یتیم خانہ نہیں۔ اس میں اپنے بل پر اور اپنے قوت بازو سے آگے بڑھنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔“

رشید ساجد نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں دکھائی جانی والی بھارتی فلموں کے بارے میں کہا جاتاہے کہ جو فلمیں یہاں دکھائی جارہی ہیں یہ جاپان یا کسی دوسرے ملک کے اشتراک سے بنائی گئی ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے اوریہ ایک ”فراڈ“ ہے۔ ” در اصل ابھی بھی پاکستان میں بھارتی فلموں کی باضابطہ طور پر اجازت نہیں ہے۔“

بالی ووڈ میں مایہ ناز اداکار دلیپ کمار نے گیارہ دسمبر کو اپنی چھیاسی ویں سالگرہ ممبئی حملوں کے پیشِ نظر خاموشی کے ساتھ منائی۔ وہ کافی عرصہ بیمار رہنے کے بعد حال ہی میں صحت یاب ہوئے ہیں۔ سالگرہ کے موقع پر ان کے دوست اور کئی فلمی ساتھی بھی موجود تھے۔

بالی ووڈ کی نئی فلم دوستانہ نے دنیا بھر میں اپنی نمائش کے بعد پہلے ہی چار ہفتوں میں ایک سو کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس فلم میں ابھیشک بچن، جون ابراہام اور پریانکا چوپڑہ نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

اِسی مہینے بھارتی فلمی صنعت کے چوٹی کے دو ستاروں شاہ رخ خان اور عامر خان کی تازہ ترین فلمیں نمائش کے لئے پیش ہو رہی ہیں۔ ”رب نے بنا دی جوڑی“ میں شاہ رخ خان نے ایک شوخ لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جانے والے ایک ادھیڑ عمر کے شخص کا کردار ادا کیا ہے۔

عامر خان کی فلم کا نا م ہے، ”گھجنی“، جس میں انہوں نے یادداشت سے محروم ہو جانے والے ایک ایسے شخص کے کردار میں رنگ بھرا ہے، جو اپنے ساتھ بیتے حالات و واقعات کو یاد رکھنے کے لئے اپنے جسم پر نقش و نگار بناتا ہے اور پولو رائڈ تصاویر بناتا ہے۔

مزید دیکھیں۔

No comments:

Post a Comment