Saturday, January 10, 2009

کافی منہ اور غذائی نالی کے کینسر سے بچاؤ میں معاون

کافی منہ اور غذائی نالی کے کینسر سے بچاؤ میں معاون
جاپانی طبی ماہرین نے کافی کے استعمال کو منہ اور غذائی نالی کے کینسر سے بچاﺅ میں معاون قرار دیدیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق قبل ازیں طبی ماہرین نے کافی کو منہ اور خوراک کی نالی کے کینسر کی وجہ قرار دیا تھا تاہم برطانوی طبی ماہرین نے 14 برس تک 40 سے 64 برس کی عمر کے 38679 افراد کو زیر تجزیہ رکھنے کے بعد انکشاف کیا کہ ایسے افراد جو دن میں دو کپ یا اس سے زائد کافی کا استعمال کرتے تھے، ان میں کینسر کی بیماری کا خطرہ کم کافی یا کافی نہ استعمال کرنے والوں کی نسبت بہت کم دیکھنے میں آیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید تحقیق میں یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ شراب اور سگریٹ نوشی کرنے والے ایسے افراد جنہیں منہ اور غذائی نالی کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بہت زیادہ خدشات لاحق تھے، ان میں بھی کافی کے استعمال کے بعد کینسر کی بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوگئے۔

Tuesday, January 6, 2009

سائنس دانو ں نے کرو ارض سے باہر پانی ڈھونڈ لیا

سائنس دانو ں نے کرو ارض سے باہر پانی ڈھونڈ لیا

سائنس دان ایک عرصے سے کرہ ارض سے باہر پانی کی موجودگی کا کھوج لگانے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ کسی سیارے پر پانی کی موجودگی اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ وہاں یا توکسی شکل میں زندگی موجود ہے ، یا ماضی میں موجود رہی ہوگی ۔ کسی دوسرے سیارے پر انسان کے مستقل قیام کے لیے وہاں پانی کا موجودگی ایک ضروری عنصر کی حیثیت رکھتی ہے۔ سائنسی اصطلاح میں نوری سال اس فاصلے کو کہا جاتا ہے جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے۔ روشنی کی رفتار ایک لاکھ 86 ہزار میل فی سیکنڈ ہے۔ ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ آبی بخارات ایک کرے کی شکل میں ہیں جسے انہوں نے میسر کا نام دیاہے اور وہ بلیک ہول کے گرد گردش کررہے ہیں۔ بلیک ہول کائنات کے وہ مقامات ہیں جہاں کشش ثقل اتنی زیادہ ہے کہ وہ اپنے گرد واقع تمام چیزوں حتیٰ کہ روشنی تک کو اپنے اندر جذب کرلیتے ہیں۔ میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ میں اس تحقیقی ٹیم سے منسلک ایک ماہر جان مک کین کا کہنا ہے کہ کچھ بلیک ہول غیر متحرک ہوتے ہیں۔ مک کین کا کہناہے کہ آبی بخارات کے وہ کرے یعنی میسر بلیک ہول کی کشش ثقل سے محفوظ ہیں جس کے باعث ماہرین فلکیات کے بلیک ہولز کے ارد گرد تیرتی ہوئی ان گیسوں کا پتہ چلانے میں مدد ملتی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ہم بلیک ہول کے ارد گرد گھومتی ہوئی گیسوں کو دیکھ سکتے ہیں اور ان کی رفتار کا انحصار بلیک ہول کے حجم پر ہوتا ہے۔ کہکشاؤں میں ان آبی بخارات کا مطالعہ سائنس دانوں کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے ذریعے انہیں بلیک ہولز کی پیمائش میں نمایاں طور پر مدد مل رہی ہے۔میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کے ایک سابق اوراس وقت ورجینیا میں نیشنل ریڈیو آبزرویٹری سے وابستہ سائنس دان وائلٹ امپلی زیری نے پانی کے قدیم کرے پر تحقیق کرنے والی اس ٹیم کی سربراہ تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ کسی کہکشاں میں جو تقریباً 13 ارب سال پرانی ہویعنی کائنات کی عمر کے لگ بھگ،پانی کی موجودگی غیر متوقع نہیں ہے لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اسے دیکھا گیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ اس کے ذریعے ہم پانی کے اس سالمے کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں جو بظاہر ،بگ بینگ، یعنی اس دھماکے کے تھوڑی ہی دیر بعد، جس کے نتیجے میں کائنات وجود میں آئی تھی، پیدا ہوئے۔ کائنات میں قدیم پانی کی دریافت پر مطالعہ جریدے ،نیچر ، میں شائع ہوا۔ حال ہی میں جرمنی میں سائنس دانوں کو لپ زگ میں واقع سیاروں پر تحقیق کے ایک ادارے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کی ایک سو میٹر لمبی ایفلس برگ ریڈیائی دور بین کے ذریعے زمین سے ساڑھے گیارہ ارب نوری سال کی دوری پر آبی بخارات کا پتہ چلاہے۔

Monday, January 5, 2009

ڈائیٹنگ سے زکام کا خدشہ

ڈائیٹنگ سے زکام کا خدشہ
امریکی سائنسدانوں کی یہ تحقیق چوہوں پر کئے گئے تجربات کے بعد سامنے آئی ہے۔ تجربات سے یہ ثابت ہوا کہ کم کیلوریز والی خوراک پر رکھے گئے چوہوں میں فلو کے وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت نسبتاً کم ہوگئی۔ تحقیق نے اس پرانی کہاوت کو غلط ثابت کردیا ہے کہ ’بخار میں فاقہ کرنا بہتر ثابت ہوتا ہے‘۔ سائنسدانوں کے مطابق بخار کے دوران خوب کھائیں پئیں۔ مشیگن سٹیٹ یونیورسٹی کے تحقیقات کاروں کا کہنا ہے کہ ڈائیٹ لینے والے چوہوں میں انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت بہت کم پائی گئی اور ان کے مرنے کا امکان بھی بڑھ گیا جبکہ معمول کی خوراک لینے والے چوہوں میں فلو کے وائرس کے خلاف قوت مدافعت زیادہ تھی۔ پروفیسر الزبتھ گارڈنر کے مطابق ڈائٹنگ کرنے والے افراد فلو سے نہ صرف بہت جلد متاثر ہوجائیں گے بلکہ انہیں صحتیاب ہونے میں بھی زیادہ وقت لگے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ افراد جو فلو کی ویکسین لے چکے ہیں انہیں بھی موسم سرما کے چند ماہ کے دوران ڈائٹنگ سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

Sunday, January 4, 2009

دیسی ٹوٹکوں کی مدد سے بیماریوں کا علاج

صحت ایک نعمت ہے۔ ویب سائٹ کے اس حصّے میں ہم نے دیسی ٹوٹکوں کی مدد سے بیماریوں کا علاج کرنے کے آسان طریقے بتائے ہیں۔یماریوں کے علاج کے لیے یہاں کلک کریں۔

Saturday, January 3, 2009

2008 ،لالی ووڈناکام،بالی ووڈ چھایا رہا

پاکستانی فلموں کے معروف کہانی نویس اور پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رشید ساجد کے مطابق گزشتہ ساٹھ برسو ں میں یہ سال پاکستانی فلمی صنعت کے لئے بدترین سال ثابت ہوا ہے۔ ساجد رشید نے بتایا کہ فلمی صنعت کے کرتا دھرتا نئی صورتحال کو سجمجھ ہی نہیں پائے۔ ” ہمیں جو دکھانا چاہیے تھا ہم اس میں مکمل طور پر ناکام رہے۔“

اس سوال کے جواب میں کہ کیا اس شعبے کو سرکاری امداد کی ضرورت ہے ساجد رشید نے کہا: ” یہ فلم انڈرسٹری ہے کوئی یتیم خانہ نہیں۔ اس میں اپنے بل پر اور اپنے قوت بازو سے آگے بڑھنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔“

رشید ساجد نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں دکھائی جانی والی بھارتی فلموں کے بارے میں کہا جاتاہے کہ جو فلمیں یہاں دکھائی جارہی ہیں یہ جاپان یا کسی دوسرے ملک کے اشتراک سے بنائی گئی ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے اوریہ ایک ”فراڈ“ ہے۔ ” در اصل ابھی بھی پاکستان میں بھارتی فلموں کی باضابطہ طور پر اجازت نہیں ہے۔“

بالی ووڈ میں مایہ ناز اداکار دلیپ کمار نے گیارہ دسمبر کو اپنی چھیاسی ویں سالگرہ ممبئی حملوں کے پیشِ نظر خاموشی کے ساتھ منائی۔ وہ کافی عرصہ بیمار رہنے کے بعد حال ہی میں صحت یاب ہوئے ہیں۔ سالگرہ کے موقع پر ان کے دوست اور کئی فلمی ساتھی بھی موجود تھے۔

بالی ووڈ کی نئی فلم دوستانہ نے دنیا بھر میں اپنی نمائش کے بعد پہلے ہی چار ہفتوں میں ایک سو کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس فلم میں ابھیشک بچن، جون ابراہام اور پریانکا چوپڑہ نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

اِسی مہینے بھارتی فلمی صنعت کے چوٹی کے دو ستاروں شاہ رخ خان اور عامر خان کی تازہ ترین فلمیں نمائش کے لئے پیش ہو رہی ہیں۔ ”رب نے بنا دی جوڑی“ میں شاہ رخ خان نے ایک شوخ لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جانے والے ایک ادھیڑ عمر کے شخص کا کردار ادا کیا ہے۔

عامر خان کی فلم کا نا م ہے، ”گھجنی“، جس میں انہوں نے یادداشت سے محروم ہو جانے والے ایک ایسے شخص کے کردار میں رنگ بھرا ہے، جو اپنے ساتھ بیتے حالات و واقعات کو یاد رکھنے کے لئے اپنے جسم پر نقش و نگار بناتا ہے اور پولو رائڈ تصاویر بناتا ہے۔

مزید دیکھیں۔

Friday, January 2, 2009

Khwabon Ki Tabeer | خواب اور انکی تعبیر

خواب مرد عورت، بچے، بوڑھے سب ہی دیکھتے ہیں۔ نیک اور صالح لوگ جو خواب صبح ہونے کے نزدیک دیکھتے ہیں وہ اکثرصحیح اور سچے ہوتے ہیں۔ گھڑ کر یا خود سے بنا کر ہر گز ہرگز خواب بیان نہ کریں۔ اگر کوئی ڈرئو نی خواب دیکھیں تو اس بات کی تصدیق کریں کہ یہ خواب کسی بادی چیز کے کھانے سے تو نہیں آیا۔ ایسے خواب صرف اور صرف پیٹ کی خرابی کی وجہ سے آتے ہیں۔ خوابوں کی تعبیرجاننے کے لیئے یہاں کلک کریں۔